بٹگرام کے معروف سیاسی راہنماء خان محمد خان ملکال ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شامل
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں بٹگرام کی معروف سیاسی، سماجی شخصیت خان محمد خان ملکال آف بٹگرام نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپورنے خان محمد خان کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ انہوں نے خان محمد خان ملکال اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک کا پارٹی بیج بھی لگایا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خان محمد خان ملکال سینئر سیاسی رہنما ہیں۔ اپنے تجربے کے ساتھ وہ پاکستان عوامی تحریک کو خیبر پختونخواہ و ہزارہ میں مزید فعال، مضبوط و متحرک بنانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ خان محمد خان ملکال نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا منشور عوام دوست ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد اور مقصد قوم و ملک کی ترقی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک ہی ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ مل کر پاکستان عوامی تحریک کا پیغام اور خدمات گھر گھر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ہزارہ زون کامران سہیل ایڈووکیٹ، قاضی شفیق الرحمن، عارف چوہدری و دیگر رہنماؤں نے خان محمد خان ملکال کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تبصرہ