جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ناانصافی کے خلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر سلیم احمد چوہدری، سید ابرار شاہ، مبشر حسن چوہدری، چوہدری احمد رضا، چوہدری ذوالفقار چشتی، قاضی نصیر احمد، چوہدری قدیر کلیر، علامہ فاروق الحسن، ساجد شریف، حاجی محمد اصغر و دیگر قائدین و کارکنان شریک تھے۔
ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے شہداء کے ورثاء انصاف سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر مسلسل تین سال سے چلنے والے سٹے آرڈر کی وجہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی انصاف کیلئے دائر کی جانے والی کوئی اپیل 7 سال سے زیرالتوا ہے۔
تبصرہ