پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا
بااختیار بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کی بنیاد ہیں: خرم نواز گنڈاپور
موثر بلدیاتی نظام جمہوری استحکام کےلئے ناگزیر ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عہدیداران کی آن لائن شرکت

لاہور(21 اکتوبر 2026ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، انتخابی حکمتِ عملی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عہدیداران نے آن لائن شرکت کی۔
خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ بااختیار بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد اور عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔ بلدیاتی انتخابات شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں تاکہ عوام کو حقیقی نمائندگی مل سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرتے ہوئے ان کے حلقوں میں عوامی رابطوں، اثر و رسوخ اور سیاسی ساکھ کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نوجوانوں کو انتخابی عمل میں آگے لانے اور انہیں امیدواروں کے طور پر ترجیح دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں تمام تنظیمی یونٹس کے ضلعی صدور کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی لانے اور یونین کونسل کی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ شرکاء نے مؤثر بلدیاتی نظام کے قیام، عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے تنظیمی و انتخابی تیاریوں کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں میاں ریحان مقبول، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، قاضی شفیق الرحمان، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، سردارعمردراز، احمد اخوان اعوان، میاں کاشف، سید ظفر علی شاہ، رائو کامران، سبحان اللہ خان، ثاقب بھٹی، توقیر اعوان، رائو عارف رضوری، چوہدری قمر عباس، ابرار رضا ایڈووکیٹ، محمد ندیم نقشبندی و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔


تبصرہ