پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پاکستان عوامی تحریک سیکرٹریٹ آمد
سردار موسم خان بگٹی کی مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پی اے ٹی سردار عمر دراز خان سیہڑ سے ملاقات
رہنمائوں میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلۂ خیال

لاہور(20اکتوبر2026) پاکستان پیپلز پارٹی سبی ڈویژن کے صدر سردار موسم خان بگٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز خان سیہڑ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی حالات اور بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں مختلف امور پر گفتگو کی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں سیاسی امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔


تبصرہ