مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرہ کارکنان سے مرکزی قائدین کی ملاقات

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں اور شہداء کے ورثاء کو انصاف سے محروم رکھنے اور ان کی آواز دبانے کے لیے سینکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے اور انہیں پابندِ سلاسل کیا گیا۔ کچھ کارکنان کو ضمانت پر رہائی مل تو گئی، مگر تاحال ان بے بنیاد مقدمات کو ختم کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔ ایسے ہی جعلی مقدمات اور اُس وقت کی حکومت کے انتقامی رویے کا شکار ہونے والے سینکڑوں کارکنان سے مرکزی قائدین نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے انصاف فراہم کرنے کی استدعا کی، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ تاحال ان اسیران اور انتقامی کارروائیوں کا شکار کارکنان کی قانونی معاونت کر رہے ہیں اور ان کے مقدمات کی اعلیٰ عدالتوں میں ملک کے ممتاز وکلاء کے ذریعے پیروی جاری ہے۔ ملاقات میں نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، محمد طیب ضیاء، علامہ عبدالحی علوی اور شوکت علی مصطفوی بھی شریک تھے۔














تبصرہ