عوامی تاجر اتحاد کا لاہور چیمبر انتخابات میں بھر پورپاور شو
پیاف پروگریسو بی این ایف الائنس کے کارپوریٹ کلاس امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ
میاں انجم نثار، بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہو گا: شہزاد حمد خان
عشائیہ میں خرم نواز گنڈاپور، انجینئر خالد عثمان، میاں محمد علی، حاجی محمد اسحاق ،خرم لودھی و دیگر کی شرکت

لاہور (19ستمبر2026) عوامی تاجر اتحاد کے زیراہتمام فیروزپور روڈ کے ’’ پوش لاؤنج‘‘ میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلے میں سیریل نمبر23 کارپوریٹ کلاس کے امیدوار شہزاد احمد خان نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پیٹرن ان چیف پیاف و چیئرمین الائنس میاں انجم نثار نے کہا کہ اس بار بھی کلین سوئپ ہو گا۔ مخالفین کا منفی پراپیگنڈہ ان کی شکست کی نشاندہی کر رہا ہے۔ کاروباری طبقے کی بے لوث خدمت کی ہے۔ ہم ووٹ لے کر جیتتے ہیں مخالفین لوٹا کریسی کی منفی سیاست کو چیمبر کی سیاست میں شامل نہ کریں، میدان میں مقابلہ کریں۔ الزام تراشی کی بجائے اپنا پروگرام دیں،ہم کارکردگی اور پر خلوص خدمت کی وجہ سے فتح یاب ہوتے ہیں تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ تاجر رہنمائوں،صنعتکاروں اور الائنس کے امیدواروں کی بڑی تعداد اور رہنمائوں کی شرکت نے تقریب کو انتخابی مہم کا نمایاں پاور شو بنا دیا۔
اس موقع پر کارپوریٹ کلاس کے امیدوار شہزاد احمد خان نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے تمام معزز مہمانوں، تاجر رہنماؤں اور صنعتکاروں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کی خدمت، کاروباری مسائل کے حل اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں انجم نثار کی قیادت میں لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم کو مزید فعال اور موثر بنا کر تاجروں اور صنعتکاروں کی آواز متعلقہ فورم تک پہنچانے کےلئے بھر پور کردار ادا کر یں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد، مشاورت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ہم اس الیکشن میں بھی کلین سویپ کریں گے ۔سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ملکی معاشی ترقی کا راستہ کاروبار اور صنعت کے فروغ سے ہو کر گزرتا ہے، تاجر خوشحال ہوں گے تو مارکیٹیں مضبوط ہوں گی، روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ تاجر رہنمائوں کا اتحاد اور باہمی تعاون خوش آئند ہے۔پیاف پروگریسیو بی این ایف الائنس کے کارپوریٹ کلاس امیدواروں (سیریل نمبر 16 تا 30) نے تقریب میں بھر پور شرکت کی۔ اس اہم تقریب میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل، میاں محمد علی، چیئرمین بی این ایف خرم لودھی، صدر پروگریسو گروپ انجینئر خالد عثمان، این بی جی کے عثمان ملک، چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی میاں محمد اسحاق، صدر جنید وارثی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمدراشد، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود قادری، میاں علی میاں، طاہر منظور ملک، شفِیق بٹ، شہزاد اسلم، نور اللہ صدیقی، چوہدری محمد آصف، رانا نثار، عابد بشیر قادری، نصراللہ مغل، شیخ معظم رشید، عامر عطا باری، چوہدری طاہر منظور، عابد سعید پال، رمیز دیوان، چوہدری عادل صبور، توفیق احمد شیروانی، عاطف امین گورایا، عبدالحمید، محمد ثاقب رشید، ڈاکٹر نجم الحسن، جمیل احمد اور چوہدری سہیل سرور شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر سینکڑوں صنعتکاروں اور تاجر رہنماؤں نے پیاف پروگریسیو بی این ایف الائنس کے کارپوریٹ کلاس امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں بھرپور نعرے لگائے، جس سے تقریب کا ماحول انتہائی پرجوش ہو گیا اور شرکاء نے الائنس کی کامیابی کے لیے اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




تبصرہ