مقدس سرزمین پر ڈرون حملہ کی جسارت ناقابل برداشت ہے: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (16 ستمبر 2026ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مکہ المکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی خبر سے پوری اُمت مسلمہ میں تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مکہ المکرمہ اور مدینۃ المنورہ پوری اُمت کے ایمان و یقین کے مراکز اور ان کے تقدس کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین پر حملہ تو درکنار ایسی سوچ بھی ناقابل برداشت ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے مبینہ ڈرون حملہ کی جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اُمت اس واقعہ کے تمام حقائق جاننا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدس سرزمین کی حفاطت میں کسی قسم کی کمی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے ہم سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔


تبصرہ