پمز ہسپتال بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی اور اموات کے واقعہ نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا، پاکستان عوامی تحریک

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر میاں ریحان مقبول نے پمز ہسپتال بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے کے المناک واقعے اور 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا سانحہ نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے اس سانحہ پر دلی رنج و غم اور سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہسپتال صحت اور تحفظ کا سمبل ہوتے ہیں مگر افسوس ہسپتال بھی غفلت اور عدم توجہی سے محفوظ نہیں ہیں، واقعہ کی شفاف اور فوری تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا سبب معلوم ہو سکے اللہ تعالیٰ معصوم بچوں کے غمزدہ والدین کو صبرِ اور انھیں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے آمین۔


تبصرہ