کشمیر کا مستقبل کشمیری عوام کے فیصلے سے وابستہ ہے: خرم نواز گنڈاپور
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کو کشمیرکے عوام نے قبول نہیں کیا:سیکرٹری جنرل پی اے ٹی

لاہور (5 اگست 2026ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کا مستقبل کشمیری عوام کے فیصلے سے وابستہ ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کو کشمیر کے عوام نے قبول نہیں کیا اور نہ ہی یہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کا بدل ہو سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مکمل طور پر انحراف اور خلاف ورزی ہے۔ کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ فیصلے کشمیر کی بین الاقوامی اہمیت کو کم نہیں کرتے اور نہ ہی ایسے اقدامات پرامن، جرأت مند اور حصول آزادی کے لئے پرعزم کشمیری عوام کے حوصلوں کو کمزور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے موقف کو دوہراتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کرتی ہے کہ وہ منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلائے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق بحال کروائے۔


تبصرہ