2022ء کے تباہ کن سیلاب سے کیا سبق حاصل کیاگیا؟: ریحان مقبول
گزشتہ سیلاب کے متاثرین تاحال پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکے
بارشوں سے 100 افراد جان سے گئے، جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہونا چاہیے
حکومت کشتیاں، امدادی ٹیمیں اور آلات سیلاب سے ممکنہ خطرات والے علاقوں میں پہنچائے

لاہور (27جولائی 2026ء) پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ حکومت نے 2022ء کے تباہ کن سیلاب سے کیا سبق حاصل کیا؟ گزشتہ سیلاب کے متاثرین ابھی پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکے تھے کہ ایک بار پھر سیلاب اور بارشوں کے خطرات سر پر منڈلانے لگے، حالیہ بارشوں سے 100افراد جان سے گئے، ہر بار بڑے بڑے اعلانات اور بیانات جاری کئے جاتے ہیں مگر کارکردگی کا واحد پیمانہ جان و مال کا تحفظ ہی ہو گا،
انہوں نے کہا کہ حکومت کشتیاں، امدادی ٹیمیں اور آلات سیلاب سے ممکنہ خطرات والے علاقوں میں پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ وہی بارشیں، وہی سیلاب کی تباہی اور وہی حکمران؟ سیلاب اور بارشیں اتنی تباہی نہیں پھیلاتیں جتنی تباہی غیر سنجیدگی اور نااہلی سے پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور مزید بارشوں کی وارننگ آچکی ہے لہٰذا کشتیوں،امدادی ٹیموں،خوراک،ضروری ادویات اور دیگر اشیاء متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی جائیں تاکہ ہنگامی صورت حال میں بروقت متاثرین کو مدد مہیا ہو سکے۔


تبصرہ