پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کونسل کا اجلاس
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کونسل کا اجلاس 18 مارچ 2018ء کو منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی نے کی۔ انہوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سیاست میں اخلاقیات، برداشت ختم ہو چکا ہے جوتا کلچر تباہی کی پیغام ہے۔ مفادات کی سیاست نے ضمیر فروشی، لوٹا کلچر، الزام تراشی، عدم برداشت اور گالی کلچر کو فروغ دیا۔ جن برائیوں کی نشاندہی ڈاکٹر طاہر القادری نے کئی دہائیاں پہلے کی وہ من عن پوری ہو چکی ہیں۔ ہم نے نسلیں برباد نہیں کرنی پی اے ٹی عدم برداشت گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام نہ بدلا تو آنے والی نسلیں تباہ ہو جائیں گی۔ یہ کیسا نظام عدل ہے جہاں جوتا مارنے والا جیل میں 14 لوگوں کے قاتل اقتدار میں ہیں۔ تبدیلی کی قوتوں کو یکجا ہو کر کرپٹ مافیا کا راستہ روکنا ہو گا۔ ملک کی ترقی بار بار الیکشن اور چہرے بدلنے میں نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خاتمے میں ہے۔ قومی ادروں کی تضحیک، عدلیہ کے خلاف زبان درازی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ چور کے بعد قاتل کو قوم برداشت نہیں کرے گی گو نواز کے بعد گو شہباز گو ہو گا۔
تبصرہ