شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں، سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی غیر جانبدار JIT تشکیل دی جائے: قاضی زاہد حسین
پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی پانامہ لیکس کیس کی طرح غیر جانبدار JIT تشکیل دی جائے اور کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی فوجی عدالت میں چلایا جائے تاکہ متاثرین کو جلد از جلد انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہا شہباز، رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں اور خود کو قانون کے حوالے کریں انکے اقتدار میں ہوتے شفاف تحقیقات نہیں سکتی۔ باقر نجفی رپورٹ نے قاتلوں کا تعین کر دیا ہے اب قاتلوں کی گرفتاری اور ٹرائل کا وقت ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہداء کے ورثاء اور سو سے زائد زخمی تین سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں۔
قاضی زاہد حسین نے کہاسانحہ ماڈل ٹاؤن کا خون حکمرانوں کی گردنوں پر ہے 14 معصوم شہریوں کے قاتلوں کو حساب دینا ہو گا۔ یوم شہداء اور شہداء اسلام آباد کے شہیدوں کا بھی قصاص لیں گے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا پاکستان کی تمام سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایک ہونا کوش آئند ہے امید ہے ساری جماعتیں سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف کے حصول تک لواحقین کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان عوامی تحریک کے لاکھوں کارکنان زہنی اور جسمانی طور پر مکمل کسی بھی احتجاجی تحریک کے لئے کال کے منتظر ہیں۔ قائد کا اشارہ ملتے ہی لاکھوں کارکنان سڑکوں پر ہونگے۔
تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے صدور مشتاق صدیقی، قیصر اقبال قادری، لیاقت حسین کاظمی، عبد الواحد قاسمانی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، عطاء ہاشمی، آصف اللہ رکھا، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، عدنان رؤف انقلابی، شفقت شیخ و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تبصرہ