کراچی: شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیں گے: قاضی زاہد حسین
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص بھی لیں گے اور ملک میں کرپٹ نظام کے خلاف جدوجہد کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وہ 4 دسمبر 2017ء کو لاہور کے دورے کے بعد کراچی ائرپورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے قائدین سے گفتگو کر رہے تھے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا حکمرانوں نے پاکستان کو مال غنیمت سمجھ کے لوٹا اب وقت آگیا قوم کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ بزدل اور کرپٹ حکمران فوج اور عدلیہ کو لانگ مارچ کی دھمکیاں دے کر ڈرا نہیں سکتے قوم جاگ چکی ہے۔ ملک میں تبدیلی کیلئے محب وطن قوتوں کو یکجا ہو کر ستر سال سے مسلط کرپٹ نظام کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ پاکستان عوامی تحریک اصلاحات کے بغیر کرپٹ انتخابی عمل اور انتخابی نظام کو قبول نہیں کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں احتساب، اصلاحات اور پھر انتخاب ہوں اصلاحات کے بغیر انتخاب ملک میں تبدیلی کا ذریعہ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کا قتل عام حکمرانوں کیلئے پھانسی کا پھندا بننے والا ہے ہم عدلیہ سے انصاف کے منتظر ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کرنے والوں کے چہرے سے نقاب اترے گا اور وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو کر اور ذلیل و رسوا ہونگے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان ہمہ وقت کسی بھی تحریکی کال کے منتظر ہیں اب اگر سڑکوں پر آئے تو وہ حکمرانوں کا کک مارچ ہو گا۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری PAT راؤ کامران، آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک اطہر جاوید صدیقی، امیر تحریک یک منہاج القرآن نعیم انصاری، ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کراچی کے نائب صدر بشیر خان مروت، شاہد ملک، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ناظم ملک ریاض و دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرہ